وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے سن رائز ٹیکنالوجیز میں نجی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے نئے فنڈ کی تجویز پیش کی


نرملا سیتارامن کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ٹیکنالوجی سے جڑے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری دور کی نشان دہی کرے گا

 فنڈ پچاس سال کی مدت والے سود سے پاک قرض کے ساتھ قائم کیا جائے گا

دفاع کے شعبے میں ڈیپ ٹیک ٹکنالوجیوں کو مضبوط بنانے اور ‘آتم نربھرتا’کو تیز کرنے کے لیے ایک نئی اسکیم تجویز کی گئی ہے

نئے دور کی ٹیکنالوجیز اور ڈیٹا لوگوں  کی زندگیوں اور کاروبار کی دنیا میں بڑی تبدیلی لارہے ہیں: وزیر خزانہ

Posted On: 01 FEB 2024 12:52PM by PIB Delhi

حکومت نئی صنعتوں  سے جڑی ٹکنالوجیز میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈقائم کرنے  کی تجویز رکھتی ہے۔

آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ  نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ ہمارے ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری دور کے آغاز کی علامت ہے ۔

فنڈ پچاس سالہ بلاسود قرض کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔ یہ طویل مدت اور کم یا صفر شرح سود کے ساتھ طویل مدتی فنانسنگ یا ری فنانسنگ فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا ‘‘یہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ  نئی صنعتوں سے متعلقہ میدانوں  میں تحقیق اور جدت کو نمایاں طور پر بڑھائے۔ ہمیں ایسے پروگراموں کی ضرورت ہے جو ہمارے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کی طاقتوں کو یکجا کریں’’۔

محترمہ سیتا رمن نے دفاعی مقاصد کے لیے ڈیپ ٹیک ٹکنالوجی کو مضبوط بنانے اور ‘آتم نرربھرتا’ کو تیز کرنے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

تکنیکی تبدیلیاں

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ نئے دور کی ٹیکنالوجیز اور ڈیٹا لوگوں کی زندگیوں  اور کاروباری دنیا کے ماحول میں بڑی تبدیلی لارہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ نئے اقتصادی مواقع کی راہیں بھی ہموار کررہے ہیں  اور سب کے لیے سستی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں، جن میں ‘پسماندہ ترین طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے خدمات ’ بھی شامل ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ عالمی سطح پر ہندوستان کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں، محترمہ سیتا رمن نے کہا، ‘‘ہندوستان اپنے لوگوں کی اختراع اور کاروباریت کے جذبے کے ذریعےمسائل کے حل پیش کر رہا ہے۔’’

تحقیق اور اختراع

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تحقیق اور اختراع ہندوستان کی ترقی کو متحرک کرے گی، روزگار پیدا کرے گی اور ترقی کی طرف لے جائے گی، محترمہ سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے ‘‘جئے جوان جئے کسان’’ کا نعرہ دیا اور وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے ‘‘جئے جوان جئے کسان جئے وگیان’’  کا نعرہ دیا۔

انہوں نے کہا،وزیراعظم مودی نے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ‘‘جئے جوان جئے کسان جئے وگیان اور جئے انوسندھان’’، کیونکہ اختراع کاری ہی ترقی کی بنیاد ہے۔

************

ش ح ۔ س ب ۔ م  ص

 (U: 4231 )



(Release ID: 2001355) Visitor Counter : 63