وزارت خزانہ
"حکومت، اعلیٰ ترقی کے ساتھ، معیشت کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے نیز لوگوں کے لئے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ساز گار ماحول وضع کرنے کے تئیں عہد بند ہے"
پی ایم مدرا یوجنا، فنڈ آف فنڈز، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ کریڈٹ گارنٹی اسکیمیں، نوجوانوں کی کاروباری خواہشات کی تکمیل کر رہی ہیں: مرکزی وزیر خزانہ
Posted On:
01 FEB 2024 12:32PM by PIB Delhi
حکومت اعلیٰ ترقی کے ساتھ معیشت کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے اور لوگوں کے لیے ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے تئیں ساز گار حالات پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں عبوری مرکزی بجٹ 2024 پیش کرتے ہوئے کہی۔
امرت کال بطور کرتویہ کال
اسے کرتویہ کال کا آغاز کہتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے ہندوستان کی جمہوریہ کے 75 ویں سال کے موقع پر قوم سے وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب کا حوالہ دیا، "ہم قومی ترقی کے لیے اپنے آپ کو نئی تحریکوں، نئے شعور، نئی قراردادوں کے ساتھ عہدبند کرتے ہیں، کیونکہ ملک میں بے پناہ امکانات اور مواقع کی راہیں کھل رہی ہیں۔"
نوجوانوں کی کاروباری خواہشات کو غیر مقفل کرنا
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایم مدرا یوجنا کے تحت 22.5 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے مجموعی طور پر 43 کروڑ قرضوں کی منظوری کے ساتھ، ہمارے نوجوانوں کی کاروباری خواہشات کی تکمیل کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فنڈ آف فنڈز، اسٹارٹ اپ انڈیااور اسٹارٹ اپ کریڈٹ گارنٹی اسکیمیں، ہمارے نوجوانوں کی مدد کر رہی ہیں اور وہ ’روزگار داتا‘ بھی بن رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-4254
(Release ID: 2001261)
Visitor Counter : 106
Read this release in:
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Telugu
,
Malayalam