وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے خطاب  کیا


’’ صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی رہنمائی اور محترمہ نرملا سیتا رمن  کے ذریعہ  پیش کیا جانے والاعبوری بجٹ ،ناری شکتی کے جشن کا  ایک موقع ہے‘‘

’’ تعمیری تنقید کا خیرمقدم ہے ، لیکن خلل ڈالنے والے رویہ کا نام و نشان مٹ جائے گا ‘‘

’’آئیے ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی  پوری کوشش کریں، ایوان کو اپنے خیالات و نظریات سے مالا مال کریں، اور قوم کو جوش اور پُر امیدی کے جذبے سے بھر دیں ‘‘

عام طور پر، جب الیکشن کا وقت قریب ہوتا ہے، تو پورا بجٹ پیش نہیں کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کررہے ہیں اور نئی حکومت کے قیام کے بعد پورا بجٹ آپ کے سامنے پیش کریں گے

Posted On: 31 JAN 2024 12:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیاکے روبرو ایک بیان دیا۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا ذکر کیا اور پہلے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا’’خواتین کےتفویض اختیارات اور ایڈولیشن ایکٹ کی منظوری ہماری قوم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناری شکتی کی طاقت، بہادری اور عزم کوقوم کی جانب سےقبول کئے جانے کا اعتراف کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ عبوری بجٹ پیش کئے جانے کو، خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن قرار دیتےہوئےاس کی اہمیت کو  اجاگر کیا۔

گزشتہ دہائی  کے بارے میں غور کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے ہر رکن کے تعاون کا اعتراف کیا۔البتہ انہوں نے ان لوگوں کے   مابین خود شناسی پر زور دیا جو جمہوری اقدار سے بھٹک چکے ہیں اور ہنگامہ آرائی اور رخنہ اندازی کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’جمہوریت میں تنقید اورمخالفت ضروری ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایوان کواپنے تعمیری خیالات سے مالا مال کیا ہے، اورجنہیں ایک بڑے طبقے نے یاد رکھا ہے۔ لیکن  ان لوگوں کو کوئی یاد نہیں رکھتا جنہوں نے صرف رخنہ اندازی کی ہے۔‘‘

اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمانی مباحثوں کے پائیدار اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا،’’یہاں بولا جانے والا ہر لفظ تاریخ کے ابواب میں گونجے گا۔‘‘ انہوں نے اراکین سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’ حالانکہ تعمیری تنقید کاخیر مقدم ہے، لیکن خلل ڈالنے والے رویہ  کا نام و نشان مٹ جائے گا۔‘‘بجٹ اجلاس کے جاری ہونے کے ساتھ،وزیر اعظم مودی نے تمام معزز ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنا مثبت نقش چھوڑنے کے اس  موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ان سے قومی مفادات کو ترجیح دینے کی التجا کرتے ہوئے کہا،’’آئیے ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی  پوری کوشش کریں، ایوان کو اپنے خیالات  و نظریات سے مالا مال کریں،اور قوم کو جوش اورپُرامیدی کے جذبے سے بھردیں ۔‘‘

جلد پیش کئے جانے والے بجٹ کے حوالے سے ،وزیراعظم نے کہا کہ’’ عام طور پر جب انتخابات کا وقت قریب ہوتا ہے تو مکمل بجٹ پیش نہیں کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کے بعد مکمل بجٹ آپ کے سامنے  پیش کریں  گے۔اس بار، ملک کی وزیر خزانہ نرملا جی  بعض رہنما نکات کے ساتھ کل اپنا بجٹ ہم سب کے سامنے پیش کرنے والی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا’’ عوام کے آشیرواد سے تقویت حاصل کرتے ہوئے  ،بھارت کا     مبنی برشمولیت اور جامع ترقی کا سفر جاری رہے گا۔‘‘

 

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.4185


(Release ID: 2000811) Visitor Counter : 94