وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نےصدرجمہوریہ ہندکے ذریعہ چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے چانسلر، جناب ستنام سنگھ سندھو کو راجیہ سبھا کے لیے نامزدکئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا
Posted On:
30 JAN 2024 1:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے چانسلر جناب ستنام سنگھ سندھو کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘مجھے خوشی ہے کہ راشٹرپتی جی نے جناب ستنام سنگھ سندھو جی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ ستنام جی نے اپنے آپ کو ایک مشہور ماہر تعلیم اور سماجی کارکن کے طور پر پیش کیا ہے، جو بنیادی سطح پر مختلف طریقوں سے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ میں ان کے پارلیمانی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ راجیہ سبھا کی کارروائی ان کے خیالات و نظریات سے بہتر ہوگی۔
@’’satnamsandhuchd
*******
ش ح۔ ع م ۔ف ر
(U: 4147)
(Release ID: 2000558)
Visitor Counter : 93
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam