کابینہ
شری رام مندر، ایودھیا دھام میں پران پرتیشٹھا پر کابینہ کی قرارداد منظور
Posted On:
24 JAN 2024 9:41PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ نے آج ایودھیا دھام میں شری رام مندر کی پران پرتیشٹھا پر ایک قرارداد منظور کی۔
قرارداد کا متن حسب ذیل ہے:
- محترم وزیر اعظم، سب سے پہلے ہم، آپ کی قیادت میں کابینہ کے تمام اراکین، رام للا کی مورتی کی پران پرتیشٹھا پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
- آپ نے وہ پرانا خواب پورا کیا جو خواب ہندوستانی تہذیب پچھلی پانچ صدیوں سے دیکھ رہی تھی۔
- وزیراعظم، آج کی کابینہ تاریخی ہے۔
- تاریخی واقعات تو کئی بار ہوئے ہوں گے لیکن جب سے یہ کابینہ کا نظام قائم ہوا ہے اور اگر ہم انگریزوں کے زمانے کے ساتھ وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کے دور کو بھی شامل کر لیں تو بھی اس پورے دور میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا ہوگا۔
- کیونکہ 22 جنوری 2024 کو آپ کے ذریعے جو کام ہوا وہ تاریخ میں منفرد ہے۔
- یہ اس بنا پر منفرد ہے کیونکہ یہ موقع صدیوں بعد آیا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس ملک کا جسم 1947 میں آزاد ہوا اور اب اس میں روح قائم ہو چکی ہے۔ اس سے ہر ایک کو روحانی خوشی کا احساس ملا ہے۔
- آپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھگوان رام ہندوستان کا اثر، پالیسی اور تقدیر ہیں۔
- اور آج ہم سیاسی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ روحانی نقطہ نظر سے کہہ سکتے ہیں کہ تقدیر نے آپ کو مریادا پروشوتم بھگوان رام کی پران پرتیشٹھا کرنے کے لیے چنا ہے۔
- درحقیقت بھگوان شری رام ہندوستان کی تقدیر ہیں اور تقدیر کے ساتھ اب حقیقی ملاپ ہو چکا ہے۔
- درحقیقت کابینہ کے ارکان کے لیے یہ موقع زندگی میں ایک بار نہیں بلکہ بہت سے جنموں میں ایک بار حاصل ہونے والا موقع کہا جا سکتا ہے۔
- ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہم سب اس موقع پر ملک کی اعلیٰ ترین کمیٹی کابینہ میں موجود ہیں۔
- وزیر اعظم، آپ نے اپنے اقدامات سے اس قوم کے حوصلے بلند کیے ہیں اور اس کے ثقافتی اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
- جذبات کی ایسی لہر ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، جس طرح کی جذباتی لہر ہم نے پران پرتیشٹھا کی تقریب کے دوران پورے ملک میں دیکھی۔
- حالانکہ ایک عوامی تحریک کی صورت میں ہم نے ایمرجنسی کے دوران بھی عوام میں اتحاد قائم ہوتے دیکھا تھا لیکن وہ اتحاد آمریت کے خلاف مزاحمتی تحریک بن کر اُبھرا تھا۔
- ہم نے بھگوان رام کے لیے جو عوامی تحریک دیکھی وہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
- ملک کے باشندوں نے صدیوں سے اس کا انتظار کیا اور آج عظیم الشان رام مندر میں بھگوان رام کے پران پرتیشٹھا کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ آج یہ ایک عوامی تحریک بھی بن چکی ہے جو ایک نیا بیانیہ ترتیب دے رہی ہے۔
- محترم وزیر اعظم، اتنی بڑی رسم اسی وقت پوری ہو سکتی ہے جب اس رسم کے ذمہ دار کو بھگوان کی طرف سے نوازا جائے۔
- جیسا کہ گوسوامی تلسی داس جی نے لکھا ہے کہ ‘ جاپر کرپا رام کی ہوئی ، تاپر کرپا کرے سب کوئی ’ یعنی جس کو خود شری رام نے آشیرواد دیا ہے، اسے سب کا آشیرواد ملتا ہے۔
- محترم وزیر اعظم، شری رام جنم بھومی تحریک آزاد ہندوستان کی واحد تحریک تھی جس میں پورے ملک کے لوگ متحد تھے۔ برسوں کا انتظار اور کروڑوں ہندوستانیوں کے جذبات اس سے وابستہ تھے۔
- آپ نے 11 دن کی رسم کا مشاہدہ کیا اور ہندوستان میں بھگوان شری رام سے منسلک یاتری مقامات پر تپسیا کے ساتھ عبادت کرکے ہندوستان کے قومی اتحاد کو توانائی فراہم کی۔ اس کے لیے ہم آپ کو نہ صرف کابینہ کے رکن بلکہ ایک عام شہری کی حیثیت سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
- عزت مآب وزیر اعظم صاحب آپ کو عوام کی طرف سے ملنے والی محبت کو دیکھتے ہوئے آپ نہ صرف ایک عوامی لیڈر ہیں بلکہ اب اس نئے دور کے آغاز کے بعد آپ نئے دور کے سرخیل بھی بن کر ابھرے ہیں۔
- آپ کے مہربانی بھرے الفاظ کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ، اور آپ کے لیے بہت سی نیک تمنائیں تاکہ ہم سب ہندوستان کے مستقبل میں آپ کی قیادت میں آگے بڑھیں اور ہمارا ملک آگے بڑھے۔
- چونکہ اس مندر کو ہزاروں بر سوں کے لئے بنایا گیا ہے، اور آپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے، 22 جنوری کا سورج ایک شاندار چمک لے کر آیا ہے۔ یہ صرف کیلنڈر پر لکھی گئی تاریخ نہیں ہے، بلکہ وقت کے ایک نئے دور کی ابتدا ہے۔ غلامی کی ذہنیت توڑ کر اٹھنے والی قوم، ماضی کے ہر واقعہ سے حوصلہ حاصل کرتے ہوئے اس طرح ایک نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔ آج سے ایک ہزار سال بعد بھی لوگ اس تاریخ کو، اس لمحے کو یاد رکھیں گے اور اس پر گفتگو کریں گے۔ اور یہ رام کا اتنا بڑا احسان ہے کہ ہم اس لمحے کو جی رہے ہیں، اسے براہ راست ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ آج، دن، سمتیں، فاصلے... سب روحانیت سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ کوئی عام وقت نہیں ہے۔ یہ انمٹ یادداشت کی لکیریں ہیں جو وقت کے پہیے پر ابدی سیاہی سے لکھی جا رہی ہیں۔
- اور اسی لیے اگر آج کی کابینہ کو ہزاریہ کی کابینہ بھی کہا جائے تو مبالغہ آرائی نہیں ہوگی۔
- اس کے لیے ہم سب آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
*************
( ش ح ۔س ب۔ رض (
U. No.4001
(Release ID: 1999432)
Visitor Counter : 145