وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دئے جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا
Posted On:
23 JAN 2024 9:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سماجی انصاف کے علمبردار جناب کرپوری ٹھاکر کو بعداز مرگ بھارت رتن سے سرفراز کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ،اس فیصلے سے ملک کے لوگوں کا سر فخرسے بلند ہوگا۔پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم اور بصیرت افروز قیادت نے بھارت کے سماجی – سیاسی منظرنامے پر انمٹ نقوش چھوڑےہیں ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مجھے خوشی ہے کہ حکومت ہند نے سماجی انصاف کی علامت ، عظیم جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کو ،ایک ایسے موقع پر کہ جب ہم ان کا صد سالہ یوم پیدائش منارہے ہیں ،بھارت رتن سے سرفراز کئے جانےکا فیصلہ کیاہے۔ یہ باوقار ایوارڈ ، پسماندہ اور کمزور ترین افراد کی پُرزور حمایت کرنے والے اور مساوات اور تفویض اختیارات کے زبردست حامی کی حیثیت سے ان کی زبردست کوششوں کا ایک ثبوت ہے۔
مظلوم افراد کی فلاح و بہبود کے تئیں ان کے غیر متزلزل عزم اور ان کی بصیرت افروز قیادت نے بھارت کے سماجی- اقتصادی تانے بانے پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔اس ایوارڈسے نہ صرف ان کے گراں قدر تعاون کا اعتراف ہوتا ہےبلکہ یہ ہمیں ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی معاشرہ تخلیق کرنے سے متعلق ان کے مشن کو جاری رکھنے کی بھی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ ‘‘
مجھے اس بات کی بہت خوشی ہورہی ہے کہ بھارت سرکار نے سماجی انصاف کے علمبردار عظیم جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کو بھارت رتن سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر یہ فیصلہ ،ملک کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کرےگا۔ پسماندہ اور محروم طبقوں کی بہتری کے لیے کرپوری جی کے غیر متزلزل عزم اور دور اندیش قیادت نے بھارت کے سماجی و سیاسی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ یہ بھارت رتن نہ صرف ان کے گراں قدر تعاون کا ایک اعتراف ہے، بلکہ اس سے سماج میں ہم آہنگی کوبھی مزید فروغ ملے گا۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.3940
(Release ID: 1999013)
Visitor Counter : 95
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam