کابینہ
کابینہ نے ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور ماریشس ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل (ایم آر آئی سی) کے درمیان مشترکہ چھوٹے سیٹلائٹ بنانے پر تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ کو منظوری دی
Posted On:
05 JAN 2024 1:11PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پورٹ لوئس، ماریشس میں یکم نومبر 2023 کو جمہوریہ ماریشس کی وزارت اطلاعاتی ٹکنالوجی، مواصلات اور اختراع کے زیراہتمام، ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم(اسرو) اور ماریشس ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل (ایم آر آئی سی) کے درمیان مشترکہ چھوٹے سیٹلائٹ کو بنانے سے متعلق دستخط شدہ مفاہمت نامے سے آگاہ کیا۔
اثرات:
مفاہمت نامے سے اسرو اور ایم آر آئی سی کے درمیان مشترکہ چھوٹی سیٹلائٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ایم آر آئی سی کے گراؤنڈ اسٹیشن کے استعمال پر تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ مشترکہ سیٹلائٹ کے لیے کچھ ذیلی نظام ہندوستانی صنعتوں کی شرکت کے ذریعے شروع کیے جائیں گے اور اس سے صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔
سیٹلائٹ کی اس مشترکہ ترقی کے تعاون کے ذریعے ماریشس میں ہندوستانی گراؤنڈ اسٹیشن کے لیے ماریشس حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کو مزید یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جو اسرو /انڈیا کی لانچ وہیکل اور سیٹلائٹ مشن کے لیے اہم ہے۔ اس کے علاوہ، مشترکہ سیٹلائٹ عمارت مستقبل میں اسرو کے چھوٹے سیٹلائٹ مشن کے لیے ان کے زمینی اسٹیشن سےایم آر آئی سی کی مدد کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گی۔ مشترکہ سیٹلائٹ کے لیے کچھ ذیلی نظام ہندوستانی صنعتوں کی شرکت کے ذریعے شروع کیے جائیں گے اور اس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
نفاذ کا شیڈول:
اس مفاہمت نامے پر دستخط اسرو اور ایم آر آئی سی کے درمیان چھوٹے سیٹلائٹ کی مشترکہ وصولی کے قابل بنائے گا۔ سیٹلائٹ کی تکمیل 15 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کی تجویز ہے۔
اخراجات:
مشترکہ سیٹلائٹ کی تکمیل کے لیے تخمینہ لاگت 20 کروڑ روپے ہے، جسے حکومت ہند برداشت کرے گی۔ اس ایم او یو میں فریقین کے درمیان فنڈز کا کوئی دوسرا تبادلہ شامل نہیں ہے۔
پس منظر:
ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خلائی تعاون 1980 کی دہائی کے اواخر میں شروع ہوا،جب اسرو نے اس مقصد کے لیے 1986 میں دستخط کیے گئے ایک ملکی سطح کے معاہدے کے تحت، اسرو کی لانچ وہیکل اور سیٹلائٹ مشن کے لیے ٹریکنگ اور ٹیلی میٹری سپورٹ کے لیے ماریشس میں ایک گراؤنڈ اسٹیشن قائم کیا تھا۔ موجودہ خلائی تعاون 29.7.2009 کو دستخط کیے گئے ملکی سطح کے معاہدے کے تحت چل رہا ہے، جس نے 1986 کے مذکورہ معاہدے کی جگہ لے لی۔
ماریشس کے لیے مشترکہ طور پر ایک چھوٹا سیٹلائٹ بنانے میں ایم آر آئی سی کی طرف سے ظاہر کی گئی دلچسپی کی بنیاد پر، وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے اسرو سے درخواست کی کہ وہ ایم آر آئی سی کے ساتھ ہندوستان-ماریشس کے مشترکہ سیٹلائٹ کے حصول، لانچ اور آپریشن کے لیے ایم ای اے فنڈنگ کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔ اس مفاہمت نامے پر یکم نومبر 2023 کو پورٹ لوئس، ماریشس میں وزیر مملکت (ایم ای اے) کے ماریشس کے دورے کے دوران‘آپراواسی دیوس’ تقریب کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔
*******
ش ح۔ش ت ۔ ج
Uno3296
(Release ID: 1993470)
Visitor Counter : 125
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Nepali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam