وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

شملہ کے روہڑو کی کشلا دیوی نے مودی کی گارنٹی کے سہارے رکاوٹوں کو پار کیا


ایک پرائمری اسکول میں پانی ڈھونے کا کام کرنے والی خاتون کو پکا گھر ملا اور انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کو یقینی بنایا

’’گزشتہ 9 سالوں میں، خواتین تمام اسکیموں کے مرکز میں رہی ہیں۔ آپ جیسی خواتین ہمیں اچھے کام کرتے رہنے کی طاقت دیتی ہیں‘‘

Posted On: 16 DEC 2023 6:10PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش کے شملہ کے روہڑو میں ایک پرائمری اسکول میں پانی ڈھونے کا کام کرنے والی کشلا دیوی اسکول میں مختلف قسم کے کام کرتی ہیں اور وہ 2022 سے اس عہدے پر کام کر رہی ہیں۔ دو بچوں کی اس اکیلی ماں کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گھر کے لیے 1.85 لاکھ روپے کی امداد ملی، جس سے انہیں پکا گھر بنانے میں مدد ملی ہے۔ ان کے اکاؤنٹ میں 2000 روپے ملتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کچھ زمین بھی ہے۔

وزیر اعظم نے زندگی کے مسائل میں ہار نہ ماننے پر ان کی تعریف کی۔ محترمہ کشلا دیوی نے بتایا کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور گھر بننے کے بعد سے ان کی زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ جذبے کو برقرار رکھیں اور دیگر اسکیموں سے بھی فائدہ اٹھائیں جس سے انہیں اور ان کے بچوں کو مدد مل سکے۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ’مودی کی گارنٹی کی گاڑی‘ سے تمام معلومات حاصل کریں۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’گزشتہ 9 سالوں میں، خواتین تمام اسکیموں کے مرکز میں رہی ہیں۔ آپ جیسی خواتین ہمیں اچھا کام کرتے رہنے کی طاقت دیتی ہیں۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2528


(Release ID: 1987282) Visitor Counter : 75