وزارت اطلاعات ونشریات
وکست بھارت سنکلپ یاترا کو زبردست پذیرائی ملی
250 سے زیادہ گرام پنچایتوں میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی
پی ایم اُجولا یوجنا کے لیے 21000 نےاندراج کرایا
Posted On:
17 NOV 2023 4:00PM by PIB Delhi
ایک شاندار آغاز کے ساتھ ، وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پہلے دن ملک بھر میں 259 گرام پنچایتوں میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ پہنچے۔ اس مہم کا جھاڑ کھنڈ کے کھونٹی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2023 کو آغاز کیا تھا۔ ملک بھر میں اہم قبائلی آبادی کے ساتھ مختلف مقامات سے کثیر وینز شروع کی گئی تھیں۔
وِکِسِت بھارت سنکلپ یاترا کے پہلے دن تقریبات اور اقدامات کا ایک متحرک میلان دیکھنے کو ملا، جس نے قومی ترقی کے مشترکہ وژن کی طرف بااختیار بنانے اور اجتماعی مشغولیت کی داستانوں کو ایک ساتھ باندھا۔
اس یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے اورحکومت کی اہم اسکیموں کی 100فیصد عمل درآمد میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، یاترا کے پہلے ہی دن 21000 سے زیادہ لوگوں نے پی ایم اُجولا یوجنا کے لیے اندراج کرایا۔
اسیّ ہزار سے زیادہ لوگوں کے ساتھ 1200 سے زیادہ مائی بھارت رضاکاروں کا اندراج کیا گیا۔ جنہوں نے وکاست بھارت کا عہد لیا تھا اس یاترا نے غیرمعمولی افراد کو بھی نمایاں کیا ۔ جن میں 3,448 خواتین، 1,475 طلباء، 495 مقامی فنکار اور 298 کھیل شخصیتیں شامل ہیں۔ ان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے اور تحریک لینے والی شخصیتوں کے طور پر انہیں تسلیم کیا گیا۔
لوگ وکست بھارت سنکلپ یاترا آئی سی وینز میں جمع ہوئے اور انہوں نے ان سرگرمیوں میں گرمجوشی کے ساتھ شرکت کی۔ جس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ موقع پر فراہم کی گئی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا گیا۔ 16,000 سے زیادہ لوگوں نے صحت کیمپوں میں شرکت کی۔ جس میں 6,000 سے زیادہ لوگوں کی ٹی بی اور 4500 سے زیادہ لوگوں کی اسکیل سیل کی بیماری کی جانچ کی گئی۔
ڈرون کا مظاہرہ کافی پسند کیا گیا۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا نے زراعت کے شعبے میں ترقی کے بارے میں ایک نمائش بھی پیش کی ، جس سے کسان اپنی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 120 سے زیادہ ڈرون مظاہرے اور سوائل ہیلتھ کارڈ کے مظاہرے کیے گئے، اس کے ساتھ قدرتی کاشتکاری کے کسانوں کے طور طریقوں کے ساتھ ایک پرکشش مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا نے حکومت کی اہم اسکیموں کی 100فیصد عمل آوری میں کامیابی کو بھی اُجاگر کیا جو ایک سنگ میل سے کم نہیں ۔ 83 گرام پنچایتوں میں 100فیصدآیوشمان کارڈ مل گئے ہیں ،89 گرام پنچایتوں میں 100فیصد جے جے ایم کی عمل آوری مکمل کر لی گئی ہے۔97 گرام پنچایتوں میں 100 فیصد جن دھن کی عمل آوری ہوچکی ہے ، اور 124 گرام پنچایتوں نے کھلے میں رفع حاجت سے پاک کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔
یاترا میں انفرادی کامیابی کی داستانیں بھی تحریر کی گئی ہیں جہاں 200 سے زیادہ مستفیدین نے ‘‘میری کہانی میری زبانی’’ پیش کی، جو حکومت کی اہم اسکیموں کے ذریعے ان کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق ایک ثبوت ہے۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا حکومت ہند کی اب تک کی سب سے بڑی رسائی کی پہل ہے۔ جو شمولیت والی ترقی کے وژن پر مبنی ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کی گئی ہے کہ سرکاری اسکیموں کے100 فیصد فائدے ملک کے کونے کونے تک پہنچیں۔ یہ یاترا رسائی ، معلومات کے پھیلاؤکے ذریعہ اس مقصد کے حصول میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں شہریوں کو سرگرم شراکت دار بنانے کے لئے بااختیار بناتی ہے۔
آئی ای سی وینز کے ذریعے کی گئی زمینی سطح کی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا، لوگوں کی شرکت کو فوری طور پر ایک پورٹل پر پیش کی گئی جسے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے
سوربھ سنگھ
وکست بھارت مہم کے دوران عوامی بہبود کی اسکیموں سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
بہار کے ایک گاؤں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا آئی ای سی وین۔
وکست بھارت مہم کے حصے کے طور پر ڈورن کامظاہرہ۔
شمال مشرق میں وکست یاترا سنکلپ یاترا آئی ای سی وین
آسام میں صحت کا کیمپ
********
ش ح۔ ح ا۔ رض
U. No.1109
(Release ID: 1977644)
Visitor Counter : 160
Read this release in:
Khasi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam