وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ2023 کے فائنل میں پہنچنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے

Posted On: 15 NOV 2023 10:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے  آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت حاصل کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔جناب مودی نے فائنل میچ کے لیے نیک خواہشات   پیش کیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ بھارتی ٹیم  کو بہت بہت مبارکباد!

بھارت نےغیر معمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور  فائنل میں شاندار اندازمیں  داخل ہوا۔

شاندار بلے بازی اورگیندبازی  نے ہماری ٹیم کو  میچ میں فتح دلائی۔

فائنل کے لیے نیک خواہشات!‘‘

وزیر اعظم نے محمدشامی کی بہترین کارکردگی کی بھی ستائش کی۔

انھوں نے پوسٹ کیا۔

’’آج کا سیمی فائنل میچ ہمارےکھلاڑیوں کی انفرادی طور پر شاندارکارکردگی کی وجہ سے بھی بیحدخاص رہا۔

اس میچ  کے علاوہ  عالمی کپ کے دیگرمیچوں میں  @محمدشامی11 کی گیندبازی  آنے والی نسلوں کے کرکٹ  شائقین کو یاد رہے گا اور ان  کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔

شامی نے بہت  ا چھا کھیلا!‘‘

************

ش ح۔ م ع   ۔ر ا

 (U.No. 1051)



(Release ID: 1977294) Visitor Counter : 69