وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہمانشی راٹھی، سنسکروتی مورے ، وروتھی جین کو ایشیائی پیرا گیمز کے دوران شطرنج مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2023 8:45PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہمانشی راٹھی، سنسکروتی مورے اور وروتھی جین کو ہینگ زو میں کھیلے جا رہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران خواتین کے شطرنج بی 1 زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ایشیائی پیرا کھیلوں میں خواتین کے شطرنج بی1 زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ہمانشی راٹھی، سنسکروتی مورے اور وروتھی جین کو تہہ دل سے مبارکباد۔
ان کی مہارت، عزم اور انتھک جذبے نے ملک کو فخر کا احساس کرایا ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:411
(ریلیز آئی ڈی: 1972726)
وزیٹر کاؤنٹر : 146
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam