وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پُشپیندر سنگھ کے ایشیٔن پیرا گیمزمیں مردوں کے بھالا پھینکنے کے ایف 64 مقابلے میں کانسےکا تمغہ جیتنے کا جشن منایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 OCT 2023 1:26PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پشپیندر سنگھ کوچین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشیٔن پیرا گیمز یعنی معذوری سے متاثرہ افراد کے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے بھالا پھینکنے کےایف64 زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ پشپیندرسنگھ کو ایشیٔن پیرا گیمز میں مردوں کے بھالا پھینکنے کے ایف 64 زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ان کی غیر معمولی کارکردگی، ان کی لگن اورجیتنے کی قوت ارادی سے ہماری قوم کوقابل فخر لمحات میسر آئے ہیں۔ ‘‘
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.217
(ریلیز آئی ڈی: 1970710)
وزیٹر کاؤنٹر : 109
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada