وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایل اے اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کا خیر مقدم کیا
Posted On:
16 OCT 2023 8:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں بیس بال-سافٹ بال، کرکٹ، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور اسکواش کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی شمولیت اس شاندار کھیل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
”بے حد خوشی کی بات ہے کہ بیس بال-سافٹ بال، کرکٹ، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور اسکواش کو @ایل اے28 میں جگہ دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے یہ بڑی خوش خبری ہے۔ کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم کے طور پر، ہم کرکٹ کی شمولیت کا خصوصی طور پر خیر مقدم کرتے ہیں، جو اس شاندار کھیل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔“
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10881
(Release ID: 1968240)
Visitor Counter : 109
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam