وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے یوم آزادی کی اپنی تقریر کے دوران کیے گئے اعلانات پر مبنی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


خواتین پر خصوصی توجہ: 2 کروڑ لکھ پتی دیدیاں تیار کرنے سے لے کر 15000 خواتین کو ڈرونس کے ساتھ بااختیار بنانے تک متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

جن اوشدھی اسٹورس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرکے انہیں 10000 سے بڑھا کر 25000 تک کرنے  سے متعلق اسکیموں پر بھی کام جاری ہے

Posted On: 10 OCT 2023 7:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی کی اپنی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دیدیاں تیار کرنے، یعنی سیلف ہیلپ گروپوں یا آنگن واڑی سے جڑیں 2 کروڑ خواتین کو لکھ پتی بنانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس ہدف کی حصولیابی کے لیے روزی روٹی سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔

یوم آزادی کی اپنی تقریر کے دوران، وزیر اعظم نے زرعی اور اس سے وابستہ مقاصد کے لیے 15000 خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کو ڈرونس کی سہولت فراہم کرانے کے بارے میں بات کی۔ وزیر اعظم کے سامنے اس کے نفاذ کے لیے منصوبوں کا جائزہ پیش کیا گیا جن میں خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کو تربیت فراہم کرانے سے لے کر سرگرمیوں کی نگرانی تک، متعدد امور شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے قابل استطاعت ادویہ کی رسائی میں اضافہ کی غرض سے بھارت میں جن اوشدھی اسٹورس کی تعداد، جو ابھی 10000 کے بقدر ہے، بڑھا کر 25000 کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔وزیر اعظم نے اس توسیع کے لیے نفاذ سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10530



(Release ID: 1966451) Visitor Counter : 85