وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گزشتہ 60 سالوں میں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی

Posted On: 08 OCT 2023 11:03AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں گزشتہ 60 سالوں میں سب سے زیادہ 107 تمغوں کی تعداد کے ساتھ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی کیستائش کی ہے۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں کے غیر متزلزل عزم، انتھک جذبے اور محنت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے تاریخی کامیابی!

پورا ملک اس بات سے بہت خوش ہے کہ ہمارے ناقابل یقین کھلاڑیوں نے اب تک کے سب سے زیادہ کل 107 تمغے حاصل کیے ہیں، جو گزشتہ 60 سالوں میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

ہمارے کھلاڑیوں کے غیر متزلزل عزم، انتھک جذبے اور محنت نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی فتوحات نے ہمیں یاد رکھنے کے لمحات فراہم کیے ہیں، ہم سب کو متاثر کیا ہے اور بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10525


(Release ID: 1965696) Visitor Counter : 97