وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے بھارتی خواتین کی 4x400 ریلے ٹیم کو ایشیائی کھیلوں کے دوران نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 04 OCT 2023 7:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں کے دوران نقرئی تمغہ جیتنے پر بھارتی خواتین 4x400 ریلے ٹیم کے تئیں فخر کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس شاندار کارکردگی کے لیے وتیہ رام راج، ایشوریہ کیلاش مشرا، پراچی اور شبھا وینکٹیسن کو مبارکباد دی۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ایشیائی کھیلوں میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے بھارتی خواتین کی 4x400  ریلے ٹیم پر فخر ہے۔

اس شاندار کارکردگی کے لیے وتیہ رام راج، ایشوریہ کیلاش مشرا، پراچی اور شُبھا وینکٹیسن کو بڑی مبارکباد۔ ان کی ہمت، عزم اور ٹیم ورک نے قوم کو یہ خوشی دی ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10376



(Release ID: 1964442) Visitor Counter : 87