وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے خواتین کے 75 کلوگرام زمرے کے باکسنگ مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر لو لینا بورگوہین کو مبارکباد دی

Posted On: 04 OCT 2023 7:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں کے دوران خواتین کے 75 کلوگرام زمرے کے باکسنگ مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر لولینا بورگین کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’خواتین کے 75 کلوگرام زمرے کے باکسنگ مقابلے میں بھارت کو نقرئی تمغہ دلانے کے لیے @LovlinaBorgohai  کو مبارکباد۔

اپنی غیر معمولی مہارت اور تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے، انہوں نے  ہمارے ملک کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ خدا کرے کہ وہ مزید بلندیوں سے ہمکنار ہوں اور بھارت کو فخرکا احساس کرائیں۔‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10371



(Release ID: 1964341) Visitor Counter : 73