مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ


یکم اکتوبر 2023 کو صبح دس بجے شہریوں کی قیادت میں ایک گھنٹے کے سوچھتا شرم دان کے لئے قومی اپیل

Posted On: 24 SEP 2023 1:30PM by PIB Delhi

نوبرس قبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں سوچھتا کے لئے پرزور اپیل کی تھی۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے سوچھ بھارت کو عملی جامہ پہنچانے کے لئے بےانتہا جوش وخروش سے اس مہم میں حصہ لیا تھا۔ اس کے نتیجے میں سوچھتا ایک قومی رویہ بن گیا اور سوچھ بھارت مشن گھر گھر پہنچ گیا۔

گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نے ہم وطنوں کو عملی طور پر سرگرم ہونے کی ایک انوکھی اپیل کی ہے۔ من کی بات پروگرام کے 105 ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نے یکم اکتوبر کو صبح دس بجے تما م شہریوں کو مل کر باپو کی جیتنی سے قبل ایک گھنٹے کی سوچھتا نجلی پیش کرنے کو کہا ہے ۔ سوچھتا ہی سوابھیمان پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یکم اکتوبر یعنی اتوار کو صبح دس بجے صفائی کی ایک  بڑی مہم چلائی جائے گی۔ آپ لوگ بھی اس کے لئے وقت نکالیں اور اس مہم میں شامل ہوں۔ آپ اپنی گلی میں اپنے آس پڑوس میں یا پارک، جھیل ، یا کسی بھی عوامی مقام پر صفائی کرسکتے ہیں۔

صفائی کی اس بڑی مہم کے دوران تمام شہری، خواہ ان کا تعلق زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہو عوامی مقامات مثلا بازاروں، ریلوے ، پیڑیوں پر، آبی ذخیروں، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات وغیرہ پر عملی طور پر صفائی کے کام انجام دیں گے۔ ہر قصبے ، گرام پنچایت، حکومت کے تمام شعبوں مثلا شہری ہوابازی، ریلوے، اطلاعات ونشریات اور سرکاری اداروں شہریوں کی نگرانیں میں صفائی کے پروگراموں کا اہتمام کریں گے۔ خصوصی طور سے تیار کئے گئے آئی ٹی پلیٹ فارم سوچھتا ہی سیوا۔ شہری پورٹل، https://swachhatahiseva.com/ پر صفائی مہم کے پروگراموں کو دستیاب کرایا جائے گا۔ صفائی کی جگہوں پر لوگ اپنی تصویرں لے کر سائٹ پر اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ پورٹل کے ایک سیکشن میں سوشل میڈیا کی مقبول بنیادی اور شہری آندولن میں شامل ہوں گے اور سوچھتا امبیسڈر بنیں گے۔

صفائی سھترائی کی یہ زبردست مہم ’’سوچھتا پکھواڑا۔ سوچھتا ہی سیوا2023‘‘ کا حصہ ہے جو پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک منایا جارہا ہے۔ عوام اس میں حصہ لیتے ہوئے صفائی کی مختلف سرگرمیوں میں شامل ہوں گے جن میں قدم عمارات کی بحالی، آبی ذخیروں، گھاٹوں کی صفائی،دیواروں پر عکاسی، نکڑناٹک رنگولی کے مقابلے وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ پکھواڑا کے آغاز کے بعد سے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ شہری پکھواڑہ میں شامل ہوئے  ہیں۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:9877



(Release ID: 1960119) Visitor Counter : 148