وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی جمہوریہ  فرانس کے صدر سے ملاقات

Posted On: 10 SEP 2023 11:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر جناب ایمانوئل میکرون، صدر جمہوریہ فرانس کے ساتھ  ، 10 ستمبر 2023 کو، نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ صدر میکرون کا دورہ ہندوستان جولائی 2023 میں وزیر اعظم کے پیرس کے دورے کے بعد 14 جولائی 2023 کو فرانس کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ہورہاہے، جو ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں ہے۔

صدر میکرون نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں فرانس کی حمایت پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر ’ہورائزن 2047‘ روڈ میپ،  ہند بحرالکاہل  روڈمیپ اور وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران سامنے آنے والے دیگر نتائج کے تناظر میں  ان کاجائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع کے شعبوں میں تعاون کے اہداف کے نفاذ صنعت اورا سٹارٹ اپ کے میدانوں میں  تعاون سمیت خلائی تعاون، جوہری توانائی بشمول ایس ایم آر اور اے ایم آر ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اہم ٹیکنالوجی، کنیکٹیویٹی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم کے لیے شراکت داری۔ قومی عجائب گھر میں تعاون اور عوام سے عوام کے رابطے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا، بشمول ہند-بحرالکاہل خطہ اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری(آئی ایم ای سی) کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اس کے نفاذ کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

صدر میکرون نے ہندوستان کے کامیاب چندریان 3 مشن پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے چھ دہائیوں پر محیط ہندوستان-فرانس خلائی تعاون کا ذکر کیا۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.9647


(Release ID: 1958489) Visitor Counter : 121