وزارات ثقافت

’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے پہلے مرحلے میں عوام کی بھر پور شراکت داری دیکھی گئی


36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بنائے گئے 2.33 لاکھ سے زیادہ مجاہدین  آزادی اور سیکورٹی افواج کو  وقف کیے گئے

 4 کروڑ پنچ پران کے عہد؛ 2 لاکھ+ بہادری کے مبارکبادی پروگرام؛ 2.63 لاکھ امرت واٹیکاؤں  کی تعمیر   کی گئی

ملک کے ہر ایک گھر تک پہنچنے کے لیے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ی

Posted On: 15 SEP 2023 11:32AM by PIB Delhi

’’میری مٹی میرا دیش‘‘، ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کردینے والے ’ویروں‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 9 اگست 2023 کو ملک گیر مہم شروع کی گئی۔ یہ مہم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا اختتامی پروگرام ہے، جو 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا، اور اس نے پورے ہندوستان میں 2 لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جس کے ساتھ وسیع پیمانے پر عوامی شراکت  داری (جن بھاگداری) دیکھی گئی۔

اس مہم میں آزادی کے جنگجوؤں اور سیکورٹی افواج  کے لیے وقف شیلافلکام کے قیام کے ساتھ ساتھ پنچ پران عہد، وسودھا وندن، ویروں کا وندن جیسے پروگرام شامل ہیں جو ہمارے بہادروں کی شاندار قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

میری ماٹی  میرا دیش مہم کا پہلا مرحلہ وسیع پیمانے پر رسائی اور زبردست عوامی شرکت کے ساتھ ایک غیر معمولی کامیابی ثابت ہوا ہے۔ اب تک 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2.33 لاکھ سے زیادہ شیلافلکام تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ اب تک تقریباً 4 کروڑ پنچ پران عہد کی سیلفیاں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ  بہادری کے اعزاز کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ وسودھا وندن تھیم کے تحت 2.36 کروڑ سے زیادہ دیسی پودے لگائے گئے ہیں اور 2.63 لاکھ امرت واٹیکاؤں کی تعمیر کی گئی ہے۔

اب یہ مہم پورے ملک میں امرت کلش یاترا کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ پین انڈیا آؤٹ ریچ مہم کے طور پر، اس کا مقصد ملک کے ہر گھر تک پہنچنا ہے۔ دیہی علاقوں کے 6 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں اور پورے ہندوستان کے شہری علاقوں کے وارڈوں سے مٹی اور چاول کا اناج اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں، اسے بلاک سطح پر ملا کر بلاک سطح کا کلش بنایا جائے گا۔ ریاستی دارالحکومت سے رسمی روانگی کے بعد یہ کلش قومی پروگرام کے لیے دہلی آئیں گے۔ شہری علاقوں میں، مٹی کو وارڈوں سے اکٹھا کیا جا رہا ہے اور بڑے شہری مقامی اداروں میں ملایا جا رہا ہے اور ریاستی دارالحکومت کے ذریعے دہلی تک پہنچایا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ حتمی پروگرام کے لیے اکتوبر کے آخر تک 8500 سے زیادہ کلش دہلی پہنچیں گے۔ ہندوستان کے کونے کونے سے جمع کی گئی مٹی کو امرت واٹیکا اور امرت میموریل میں رکھا جائے گا، جو آزادی کا امرت مہوتسو کو یادگار بنانے کے لیے ایک ورثہ کی تعمیر کریگا۔

میری ماٹی میرا دیش مہم کی تصاویر درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:

https://drive.google.com/drive/folders/1ZbRRp1YP893V6LBfibaQJeoK3vBOLoc9?usp=drive_link

-----------------------

ش ح۔ج ق  ۔ ع ن

U NO: 9532



(Release ID: 1957583) Visitor Counter : 117