امور داخلہ کی وزارت

 داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے ہندی دوس کے موقع پر ہم وطنوں  کو نیک خواہشات  پیش کیں


اپنے پیغام میں وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت مختلف زبانوں کا ایک ملک رہا ہے اور ہندی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں زبانوں کی گوناگونیت کو متحد کرتی ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ہندوستانی زبانوں کو قومی اور عالمی فورموں  پر مناسب  احترام اور پہچان ملی ہے

ہندی ، ایک جمہوری زبان رہی ہے ،اس نے مختلف ہندوستانی زبانوں اور بولیوں  کے ساتھ ساتھ کئی عالمی زبانوں کی عزت افزائی کی ہے اور ان کے  الفاظ کے ذخیرے  ، جملے اورگرامر کے ضابطوں کو اپنا یا ہے

کسی ملک کے اختراع اور اصل اظہار  اس کی اپنی زبان کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ تمام بھارتی زبانیں اور بولیاں  ہماری ثقافت کی وراثت ہیں ،جنہیں  ہمیں  اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے

ہندی نے نہ تو کبھی مقابلہ آرائی کی اور نہ ہی وہ کسی دوسری ہندوستانی زبان کے مقابلہ کرے گی

ہم اپنی تمام زبانوں کو مضبوط کرکے  ہی ایک مضبوط  ملک تیار کرسکیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندی   تمام مقامی زبانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک وسیلہ  ثابت ہوگی

داخلی امور کی وزارت کی  سرکاری زبان

Posted On: 14 SEP 2023 9:31AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ہندی دوس کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو نیک خواہشات  پیش کی ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں  وزیرداخلہ نے کہا کہ ہندوستان مختلف زبانوں کا ایک ملک رہا ہے ۔ ہندی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں  زبانوں کی گوناگونیت کو متحد کرتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہندی ایک جمہوری  زبان رہی ہے ۔ اس نے مختلف ہندوستانی زبانوں اور بولیوں کے ساتھ ساتھ  کئی عالمی زبانوں کی عزت اور احترام کیا ہے اور  ان کے الفاظ کے ذخیرے  ، جملےاورگرامر کے ضابطوں کو اپنا یا  ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہندی زبان نے آزادی کی تحریک کے مشکل دنوں میں  ملک کو متحد کرنے میں غیر معمولی اور بے مثال  رول  ادا کیا ہے۔ اس نے ایک ایسے ملک میں  اتحاد کے جذبے کو فروغ دیا ہے ، جو کئی زبانوں  اور بولیوں  میں  بنٹا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندی نے مواصلات کی زبان کے طورپرملک میں مشرق سے مغرب تک اورشمال سے جنوب تک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھانے میں ایک کلیدی رول  ادا کیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ سورا ج اور سووچھتا حاصل کرنے کی تحریکیں  ملک میں ایک ساتھ  جاری ہیں۔ آزادی کی تحریک اور آزادی کے بعد ہندی کے اہم رول  پر غور  کرتے ہوئے آئین کے معماروں  نے ہندی کو 14 ستمبر 1949  کو ایک سرکاری زبان کے طورپر تسلیم کیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا اصل  اور اختراعی  اظہار  اس کی اپنی زبان کے ذریعہ  ہی ممکن ہے۔ مشہور ادیب  بھارتیندو ہریش چندر کی مشہور  نظم  ‘‘نج بھاشا انتی  اہےسب انتی کو مول ’’ کا ذکر کرتے ہوئے انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ  ہماری زبان کی ترقی   ، ہمہ گیر ترقی کی بنیاد ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ  ہم سب ہندوستانیوں کی زبانیں   اوربولیاں   ، ہماری ثقافتی وراثت ہیں ، جنہیں ہمیں   ساتھ  لے کر چلنا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہندی نے نہ تو کبھی مقابلہ کیا اور نہ ہی وہ کسی دوسری زبان کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ ہمیں  اپنی تمام زبانوں کو  مستحکم کرکے  ایک مضبوط  ملک  بنانا ہوگا۔ وزیر موصوف  نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندی ،تمام مقامی زبانوںکو بااختیار بنانے کا ایک وسیلہ بنے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں قومی اور عالمی فورموں  میں  پہچان اور احترام حاصل ہوا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ داخلی امور کی وزارت کی  سرکاری زبان کا محکمہ جدید ٹکنالوجی کو بروئے کار لاکر مسلسل کوشش کررہا ہے تاکہ  ہندوستانی زبانوں کو فروغ دیا جاسکے اور  انہیں  پبلک انتظامیہ ، تعلیم اور سائنسی استعمال کے طورپر قائم کیا جاسکے  ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں  ہندوستانی زبانوں میں حکومت اور عوام کے درمیان مواصلات قائم کرکے  عوامی بہبود کی بہت سی اسکیموں کو موثر ڈھنگ سے نافذ کیا جارہا ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ ملک میں سرکاری زبان  میں کئے گئے کام کاج کا وقتاََ فوقتاََ جائزہ لیا جاسکے ۔یہ ذمہ داری  بھی دی گئی ہے کہ ملک بھر میں  سرکاری کام کاج میں  ہندی کے استعمال میں کی گئی  پیش رفت کا  جائزہ لیا جائے اور  اس کی ایک رپورٹ تیار کی جائے اوراسے صدر جمہوریہ کو بھی بھیجا جائے ۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ انہیں  یہ بتانے میں  بڑی خوشی ہورہی ہے کہ اس رپورٹ  کا بارہواں  باب   صدر جمہوریہ کو پیش کردیا گیا ہے  جبکہ اس رپورٹ کے صرف 9 باب   2014 تک  پیش کردئے گئے تھے لیکن ہم نے گزشتہ چار سال میں صرف   تین باب  پیش  کئے ہیں۔ 2019 کے بعد سے   ہندی  کی ایڈوائزری کمیٹیاں تمام  59 وزارتوں میں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی میٹنگوں کا مستقل اہتمام کیا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں سرکاری زبان کے استعمال کو بڑھانے کے نقطہ نظر سے اب تک  528 ٹاؤن  آفیشیل لینگویج   امپلی مینٹیشن  کمیٹیاں   تشکیل دی گئی ہیں۔ جن غیر ممالک میں  بھی  ٹاؤن  آفیشیل لینگویج   امپلی مینٹیشن  کمیٹیاں    تشکیل دی گئی ہیں ، ان میں لندن ،سنگاپور ،فجی ، دوبئی اور پورٹ  لوئس شامل ہیں۔ ہندوستان نے  اقوام متحدہ میں ہندی زبان کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بھی بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ سرکاری زبان کے محکمے کی طرف سے  کل ہند سرکاری زبان سے متعلق  کانفرنس کے   اہتمام کی  ایک نئی روایت  بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی کل ہندسرکاری زبان سے متعلق  کانفرنس کا اہتمام  13 اور 14 نومبر  2021  کو  بنارس میں  کیا گیا تھا اور دوسری کانفرنس کا اہتمام سورت  میں  14 ستمبر  2022 کو کیا گیا تھا۔اس سال تیسری کل ہندسرکاری زبان سے متعلق کانفرنس  پونے میں منعقد کی جارہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ٹکنالوجی کے مطابق سرکاری زبان کوفروغ دینے کی غرض سے سرکاری زبان کے محکمے نے ایک یادگار کی بنیاد پر ترجمے کا نظام  ‘‘کنٹھس’’ قائم کیا ہے۔ ایک نئی پہل کرتے ہوئے  سرکاری زبان کے محکمے نے  ایک ڈکشنری  ہندی شبد سندھو تیار کی ہے ۔ اس  ڈکشنری میں لگاتار   الفاظ کا ذخیرہ بڑھا  یا جارہا ہے اور  ہندوستانی زبانوں کے الفاظ اس میں شامل کئے جارہے ہیں اور اسے  آئین کے 8 ویں شیڈیول میں شامل کیا گیا ہے ۔محکمے نے  تقریباََ  9000 جملوں کی ایک ای –سرل ڈکشنری   اور 90000 الفاظ  پرمشتمل ایک  ای – مہاشبدکوش  موبائل ایپ  بھی بنایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ زبان کی تبدیلی کا اصول یہ کہتا ہے کہ  زبان  پیچید گی سے آسانی کی طرف بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں ہندی کے سادہ اور واضح الفاظ کا  سرکاری کام کاج میں استعمال کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سرکاری زبان کے محکمے کی ان کوششوں  اور سبھی مادری زبانوں کو   یکجا کرنے کے ساتھ  ہندی   عوام  کی  قبولیت کے ساتھ  سائنسی  اور ٹکنالوجیکلی  قبولیت حاصل کرلے گی اور  وہ  مالامال سرکار ی زبان کے طورپر ابھرے گی ۔ میں ایک بار پھر ہندی دوس کے موقع  پرسبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

*************

  ش ح۔ح ا۔رم

U-9479      



(Release ID: 1957256) Visitor Counter : 171