وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اسمرتی ون کے افتتاح کے دن کو یاد کیا
عوام الناس سے کچھ میں اسمرتی ون کا دورہ کرنے کی اپیل کی
Posted On:
29 AUG 2023 8:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسمرتی ون کے افتتاح کے دن کو یاد کیا، جو کہ 2001 کے گجرات زلزلے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ایک دلی خراج عقیدت ہے۔
جناب مودی نے اس وقت کی چند جھلکیاں ساجھا کیں جب انہوں نے گذشتہ برس اسمرتی وَن کا افتتاح کیا تھا۔
انہوں نے سبھی سے کچھ میں اسمرتی وَن کا دورہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
مودی اسٹوری کی ایکس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا؛
’’اسمرتی وَن، جو کہ اُن لوگوں کے لیے ایک دلی خراج عقیدت ہے جنہیں ہم نے 2001 کے گجرات زلزلے میں کھو دیا تھا، کا آغاز ہوئے ایک سال ہو چکا ہے۔ یہ ایک ایسا میمورئیل ہے جو کہ ابھرنے کی قوت اور یاد کی علامت ہے۔ گذشتہ برس کی چند جھلکیاں ساجھا کر رہا ہوں اور آپ سبھی سے اپیل بھی کر رہاہوں کہ کچھ میں اسمرتی وَن کا دورہ کریں۔۔۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8975
(Release ID: 1953396)
Visitor Counter : 124
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam