وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے گذشتہ 9 برسوں کے دوران شمسی صلاحیت میں 54 گنا اضافہ ہونے پر مشن خالص صفر میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی

Posted On: 29 AUG 2023 8:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن خالص صفر کی سمت میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی ہے۔

ریلوے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ گذشتہ 9 برسوں کے دوران شمسی صلاحیت میں 54 گنا اضافہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ مارچ 2014 تک 3.68 میگا واٹ شمسی بجلی صلاحیت شروع کی گئی تھی، جبکہ 2014-23 کے دوران 200.31 میگا واٹ شمسی بجلی صلاحیت کا آغاز کیا گیا۔

وزیر اعظم نے جواب دیا:

’’یہ ایک سرسبز مستقبل کے لیے ہمارے عزم میں قابل ستائش پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ محض 9 برسوں میں، ہم نے # مشن خالص صفر کاربن اخراج کی جانب غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ آیئے، بھارت کے لیے ایک روشن اور ہمہ گیر مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے،   اس سفر کو جاری  رکھیں‘‘۔

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8976



(Release ID: 1953387) Visitor Counter : 84