پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
وزیر اعظم نے سبھی ایل پی جی صارفین (33کروڑ کنکشن)کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200روپے کم کرنے کا ایک بڑا قدم اُٹھا یا
پی ایم اجولا یوجنا کے صارفین کو اُن کے کھاتوں میں200روپے فی سلنڈر کی سبسڈی ملتی رہے گی
حکومت نےمزید75لاکھ اجولا کنکشن کی بھی منظوری دی، جس سے پی ایم یو وائی کے مستفدین کی تعداد 10.35کروڑ ہوجائے گی
Posted On:
29 AUG 2023 5:10PM by PIB Delhi
پورے ملک میں لوگوں کو راحت دیتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے رسوئی گیس کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کرنے کااعلان کیا ہے۔14.2کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 30اگست 2023 سے ملک کی سبھی مارکیٹوں میں 200 روپے کی کمی کردی جائے گی۔مثال کے طورپر دلی میں اس فیصلے سے 14.2کلوگرام کے سلنڈر کی موجودہ قیمت 1103روپے سے کم ہوکر 903روپے فی سلنڈر رہ جائے گی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے’’یہ رکشا بندھن کے موقع پر ملک کی میری کروڑوں بہنوں کو تحفہ ہے۔ہماری حکومت ہمیشہ کوئی نہ کوئی ممکن کام کرتی رہے گی، جس سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے اور غریبوں اوراوسط درجے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔‘‘
پی ایم یووائی میں شامل گھروں کے لئے یہ کٹوتی موجودہ 200روپے فی سلنڈر کی سبسڈی سے الگ ہے، جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔لہٰذا پی ایم یو وائی گھروں کے لئے اس رعایت کے بعد دلّی میں ایک سلنڈر کی قیمت703 ہوجائے گی۔
آپ کو یاد ہوگا کہ ملک میں31کروڑ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی صارفین ہیں، جن میں 9.6کروڑ پی ایم یو وائی سے مستفید ہونے والے کنبے ہیں اور قیمت میں اس کمی سے ملک میں سبھی ایل پی جی صارفین کو مدد ملے گی۔ پی ایم یو وائی کی زیر التوا درخواستوں کو منظور کرنے اور سبھی اہل گھروں کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کے لئے حکومت اُن غریب گھروں کی 75لاکھ خواتین کو پی ایم یو وائی کنکشن جلد ہی تقسیم کرے گی، جن کے یہاں ایل پی جی کنکشن نہیں ہیں۔اس سے پی ایم یو وائی میں شامل مستفدین کی موجودہ تعداد 9.6کروڑ سے بڑھ کر 10.35کروڑ ہوجائے گی۔
یہ فیصلے شہریوں کے مالی بوجھ میں کمی لانے اور گھروں کی بہبود میں اضافہ کرنے کی حکومت کی طرف سے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔ رسوی گیس کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کی بہبود کو ترجیح دینے اور مناسب قیمتوں پر لازمی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس فیصلے پر یہ کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے’’ہم گھروں کو اُن کے اخراجات کے بندوبست میں درپیش چیلنجوں کو سمجھتے ہیں۔ رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا مقصد کنبوں اور افراد کو راست راحت فراہم کرنا ہے، جبکہ لازمی اشیاء تک مناسب قیمت پر رسائی کو یقینی بنانے کے حکومت کے ایک بڑے مقصد کی بھی حمایت کرنا ہے۔‘‘
امیدہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کئے جانے سے سماج کے ایک بڑے طبقے کے لئے روز مرہ کے اخراجات پر مثبت اثر پڑے گا۔ حکومت کے اس قدم کا مقصد گھروں میں کئے جانے والے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کرنا ہے، جس سے کہ شہریوں کی آمدنی میں خاطر خواہ تعاون کیاجاسکے۔
حکومت لوگوں کے بوجھ کو کم کرنے کے مختلف اقدامات کررہی ہے اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کیا جانا، لوگوں کی ضرورتوں کی جانب حکومت کے اقدامات اورلوگوں کی بہبود کے تئیں خود کو وقف کردینے کا ایک ثبوت ہے۔
************
ش ح۔ اس۔ن ع
(U: 8961)
(Release ID: 1953267)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam