وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مشہور یونانی محقق اور موسیقار کونسٹاٹینو کلائٹزس سے ملاقات کی

Posted On: 25 AUG 2023 10:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں ایک مشہور یونانی محقق، موسیقار اور بھارت کے دوست جناب کونسٹاٹینو کلائٹزس سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے بھارت کے تئیں جناب کونسٹاٹینو کلائٹزس کی محبت اور بھارتی موسیقی اور رقص کے تئیں ان کے ازحد لگاؤ کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے 27 نومبر 2022 کو ’’من کی بات‘‘ پروگرام کے 95ویں ایڈیشن میں اُن کا ذکر کیا تھا۔

دونوں حضرات نے یونان میں بھارتی ثقافت کو مزید مقبول عام بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8853


(Release ID: 1952356) Visitor Counter : 105