وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی افریقہ کی اکیڈمی آف سائنس کی معروف ماہر جینیات اور سی ای او ڈاکٹر ہملا سوڈیال سے وزیر اعظم کی ملاقات

Posted On: 24 AUG 2023 11:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی اکیڈمی آف سائنس کی معروف ماہر جینیات اور سی ای او ڈاکٹر ہملا سودیال سے ملاقات کی۔

انہوں نے انسانی جینیاتی خطوط کے احاطے  اور بیماری کی اسکریننگ میں اس کے استعمال کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر سوڈیال کو جینیات کے شعبے میں ہندوستانی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی دعوت دی۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.8796


(Release ID: 1951905) Visitor Counter : 107