وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے شہریوں سے ’ہر گھر ترنگا‘ کے تحت ترنگا کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے کو کہا

Posted On: 11 AUG 2023 8:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان ’ہر گھر ترنگا‘ تحریک کے تحت harghartiranga.com پر ترنگا کے ساتھ اپنی تصاویر اپ لوڈ کریں۔

سلسلے وار ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

”’ہر گھر ترنگا‘ مہم نے آزادی کے امرت مہوتسو میں ایک نئی توانائی کا اضافہ کیا ہے۔ اہل وطن کو اس سال اس مہم کو ایک نئی بلندی پر لے جانا ہے۔ آئیے 13 سے 15 اگست کے درمیان ملک کی عظمت اور شان کی علامت قومی پرچم کو لہرائیں۔ harghartiranga.com پر ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی بھی ضرور اپ لوڈ کریں۔“

ترنگا آزادی اور قومی اتحاد کے جذبے کی علامت ہے۔ ہر ہندوستانی کا ترنگا سے جذباتی تعلق ہے اور یہ ہمیں قومی ترقی کے لیے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میں آپ سب سے گذارش کرتا ہوں کہ 13 سے 15 اگست کے درمیان #ہر گھر ترنگا تحریک میں حصہ لیں۔ ترنگا کے ساتھ اپنی تصاویر یہاں اپ لوڈ کریں...harghartiranga.com

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8266


(Release ID: 1948013) Visitor Counter : 108