وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اپنے آنے والے یو ایس اے دورے کے لیے جوش و خروش کا مظاہر کرنے کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 19 JUN 2023 10:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی کانگریس کے اراکین اور فکری رہنماؤں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا وزیر اعظم کے آئندہ امریکی دورے کے لیے ان کی متنوع حمایت اور جوش و خروش کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

”اراکین کانگریس، فکری رہنما اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میرے آنے والے یو ایس اے دورے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔ میں ان کے جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس طرح کی متنوع حمایت ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کی گہرائی کو واضح کرتی ہے۔“

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ص

U: 6284


(Release ID: 1933534) Visitor Counter : 118