وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے سمندری طوفان ’’بپرجوائے‘‘ کے بارے میں موقع سے خبریں دینے والے میڈیا کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے تشویش کا اظہار کیا ہے؛ وزارت نے اِس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے


وزارت نے میڈیا کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ متعین اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور خاطر خواہ احتیاطی اقدامات کریں

Posted On: 15 JUN 2023 12:02PM by PIB Delhi

سمندری طوفان ’’ بپر جوائے‘‘ کا احاطہ کرنے والی میڈیا کی مختلف تنظیموں اور خاص طور پر نجی ٹی وی چینلوں کے مختلف نامہ نگاروں، کیمرہ مین اور دیگر اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اطلاعات ونشریات کی وزارت نے  سمندری طوفان کے بارے میں موقع سے خبریں وصول کرنے  کی غرض سے تعینات کئے جانے والے سبھی اہلکاروں کے ٹی وی چینلوں کے لیے آج ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اِس طوفان کی خبریں دینے کی غرض سے نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کے ذریع تعینات کئے جانے والے، موقع سے خبریں دینے والے نامہ نگاروں اور کیمرہ مین اور دیگر اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ وزارت نے اِس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اِس طرح موقع سے خبریں دینے کے سبب وہاں تعینات کئے گئے مختلف اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

وزارت نے میڈیا تنظیموں کو سختی سے صلاح دی ہے کہ وہ طوفان سے متاثر ہونے کے امکان والے علاقوں میں اپنے اہلکاروں کو تعینات کرنے کے معاملے میں خاطر خواہ تعداد میں احتیاطی اقدامات کریں اور مناسب دیکھ بھال کریں۔ اس نے اِس بات کی سختی سے سفارش کی ہے کہ کسی بھی حالات میں میڈیا تنظیموں کو ایسے اہلکاروں کو تعینات کرنے کی غرض سے اِس طریقے سے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، جس سے کہ اُن کی حفاظت اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ کیا جاسکے۔ میڈیا تنظیموں کو اِس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری احتیاطی رہنما ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔

سمندری طوفان ’’بپرجوائے‘‘ کے جلد ہی ملک کے مغربی ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے مختلف قسم کی رکاوٹیں اور خلل پڑسکتے ہیں۔ وزارت نے لوگوں کو ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمندری طوفان کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی غرض سے سبھی کوششیں کررہی ہے۔

**********

(ش ح ۔ ع م۔ ع ر)

U-6170



(Release ID: 1932524) Visitor Counter : 101