وزیراعظم کا دفتر

فیپک سوئم سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

Posted On: 22 MAY 2023 2:32PM by PIB Delhi

معززین،

آپ کے خیالات کے لیے بہت شکریہ۔ ہماری گفت و شنید سے جو خیالات ابھرے ہیں، ہم ان پر ضرور غور کریں گے۔ ہماری کچھ مشترکہ ترجیحات ہیں اور بحرالکاہل خطہ کے ممالک کی کچھ ضروریات۔ اس پلیٹ فارم پر ہماری کوشش ہے کہ  ہماری شراکت داری ان دونوں پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے چلے۔ فیپک (ایف آئی پی آئی سی) میں ہمارے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے میں کچھ اعلانات کرنا چاہتا ہوں:

1. بحرالکاہل خطہ میں حفظان صحت کو مضبوط کرنے کے لیے ہم نے فجی میں ایک سپر اسپیشلٹی کارڈیولوجی اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تربیت یافتہ اسٹاف، جدید ترین سہولیات اور  بنیادی ڈھانچے سے لیس یہ اسپتال پورے خطہ کے لیے ایک لائف لائن بنے گا۔ حکومت ہند اس میگا گرین فیلڈ پروجیکٹ کا پورا خرچ اٹھائے گی۔

2. ہندوستان تمام 14 بحرالکاہل خطہ کے ممالک میں ڈائیلیسس یونٹ لگانے میں مدد کرے گا۔

3. بحرالکاہل خطہ کے سبھی 14 ممالک کو سمندری ایمبولنس فراہم کی جائے گی۔

4. سال 2022 میں فجی میں ہم نے جے پور فوٹ کیمپ لگایا تھا۔

اس کیمپ میں 600 سے زیادہ لوگوں کو بغیر کسی فیس کے پروستھیٹک لمبس لگائے گئے۔ دوستو، یہ گفٹ جسے ملتا ہے، اس کو لگتا ہے کہ گویا دوسری زندگی مل گئی ہو۔

پی آئی سی خطہ کے لیے، ہم نے اس سال پی این جی میں جے پور فوٹ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2024 سے، ہر سال اس طرح کے دو اور کیمپ بحرالکاہل خطہ کے ممالک میں لگائے جائیں گے۔

5. ہندوستان میں ’جن اوشدھی اسکیم‘ کے ذریعے، کفایتی قیمتوں پر اچھی کوالٹی کی 1800 جینرک دوائیں لوگوں کو دی جا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر،  اینٹی ڈائبٹیز دوا، بازار کی قیمت کے مقابلے جن اوشدھی کیندر میں 90 فیصد تک کم قیمت پر ملتی ہے۔ اور  باقی سبھی دوائیں، 60 سے 90 فیصد تک کم قیمت پر۔ اسی طرح کے جن اوشدھی کیندر کو آپ کے ممالک میں لانے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔

6. سائنسی مطالعہ دکھاتا ہے کہ ذیابیطس  جیسے لائف اسٹائل مرض کی روک تھام میں یوگا بہت کام آ سکتا ہے۔ ہم آپ کے ممالک میں یوگا سنٹر قائم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

7. پی این جی میں سنٹر آف ایکسی لنس فار آئی ٹی کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اور اسے ’’ریجنل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکورٹی ہب‘‘ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

8. فجی کے شہریوں کے لیے ایک 24 بائی 7 ایمرجنسی ہیلپ لائن کی سہولت تیار کی جائے گی۔ پی آئی سی کے تمام ممالک میں بھی اس قسم کی سہولت قائم کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی۔

9. بحرالکاہل خطہ کے ہر ایک ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لیے  پروجیکٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ اس اسکیم کے تحت مشینری اور ٹیکنالوجی سپلائی کی جائے گی اور  صلاحیت سازی کے لیے پروگرام کیے جائیں گے۔

10. بحرالکاہل خطہ کے سربراہان ممالک کی رہائش گاہوں کو سولر کرنے کا پروجیکٹ آپ سبھی نے پسند کیا۔ اب ہم سبھی  فیپک ممالک میں کم از کم ایک سرکاری عمارت کو شمسی توانائی میں کنورٹ کریں گے۔

11. پینے کے پانی کے مسئلہ کو دور کرنے کے لیے، میں بحرالکاہل خطہ کے ہر ملک  کے لوگوں کے لیے  ڈیسالنیشن یونٹ  دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

12. صلاحیت سازی میں ہمارے طویل مدتی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے، میں آج بحرالکاہل خطہ کے ممالک کے لیے ’ساگر امرت اسکالرشپ‘ اسکیم کا اعلان کرتا ہوں۔ اس کے تحت اگلے پانچ سالوں میں 1000 آئی ٹی ای سی ٹریننگ دی جائیں گی۔

معززین،

آج میں اپنی بات یہیں پر ختم کرتا ہوں۔ اس فورم سے  میرا خاص لگاؤ ہے۔ یہ  سرحدوں کو چنوتی دیتا ہے۔ اور ساتھ ہی انسانی تعاون کی حدود کو  لامحدود مانتا ہے۔ ایک بار پھر، آج آپ سبھی کی موجودگی کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

امید کرتا ہوں اگلی بار ہندوستان میں آپ کا استقبال کرنے کا موقع ملے گا۔

ایک دوست کے طور پر، میں امید کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ میں جنوبی دنیا کی آواز اٹھانے کے لیے، 29-2028 میں ہندوستان کی یو این ایس سی رکنیت کو آپ سبھی کی حمایت ملے گی۔

شکریہ!

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5377



(Release ID: 1926426) Visitor Counter : 120