کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے محکمہ صحت ریسرچ (ڈی ایچ آر) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان معاون ٹکنالوجی پر پروجیکٹ اشتراک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی

Posted On: 17 MAY 2023 4:05PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان بنیادی طور پر تحقیق، جدت طرازی اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے ذریعے اعلیٰ معیار کی سستی معاون ٹکنالوجی تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے پروجیکٹ اشتراک کے معاہدے پر دستخط کے بارے میں معلومات دی گئی۔

پروجیکٹ اشتراک کے معاہدے (پی سی اے) پر ڈبلیو ایچ او نے 10.10.2022 اور محکمہ صحت ریسرچ (ڈی ایچ آر) نے 18.10.2022 کو دستخط کیے تھے۔

اس تعاون کا مقصد معاون ٹیکنالوجی تک رسائی، تحقیق اور جدت طرازی کو فروغ دینے اور مناسب تربیتی پروگراموں کی تیاری اور تشہیر کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کی سمت میں کام کرنا ہے۔

****

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5224


(Release ID: 1924929) Visitor Counter : 145