وزیراعظم کا دفتر
روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 16 مئی کو سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے افراد کے درمیان تقریباً 71,000 تقرری نامے تقسیم کریں گے
Posted On:
15 MAY 2023 11:41AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 مئی 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 71,000 نئے بھرتی ہونے والوں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ان تقرری یافتگان سے خطاب بھی کریں گے۔
روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کی جارہی ہے جس سے اس اقدام کو تقویت حاصل ہورہی ہے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے مختلف عہدوں/ آسامیوں پر جیسے گرامین ڈاک سیوک، انسپکٹر آف پوسٹس، کمرشل-کم-ٹکٹ کلرک، جونیئر کلرک-کم-ٹائپسٹ، جونیئر اکاؤنٹس کلرک، ٹریک مینٹینر، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر، ۔ لوئر ڈویژن کلرک، سب ڈویژنل آفیسر، ٹیکس اسسٹنٹ، اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر، انسپکٹرز، نرسنگ آفیسرز، اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسرز، فائر مین، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، ڈویژنل اکاؤنٹنٹ، آڈیٹر، کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، پرنسپل، تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر وغیرہ متعین کئے جائیں گے۔
روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔
نئے شامل کیے گئے تقرری یافتگان کو کرم یوگی پرامبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے تقرر یافتگان کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ رض
U. No.5128
(Release ID: 1924132)
Visitor Counter : 204
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam