وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے سی بی ایس ای بورڈ کے تحت 12ہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 12 MAY 2023 2:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی بی ایس ای بورڈ کے تحت 12ہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام # ایگزام واریئرس کو مبارکباد پیش کی۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میں اُن تمام # ایگزام وایئرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سی بی ایس ای بورڈ کے تحت 12ہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی محنت شاقہ اور عزم مصمم کے لیے مجھے ان پر فخر ہے۔ میں ان نوجوانوں کی کامیابی میں زبردست کردار ادا کرنے کے لیے ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

’’وہ طلبا جنہیں لگتا ہے کہ وہ درجہ XII  کے امتحانات میں بہتر کر سکتے تھے، میں اُن ہونہار طلبا سے کہنا چاہوں گا کہ آنے والے وقت میں آپ لوگوں کے پاس کرنے کے لیے بہت کچھ ہوگا۔ محض ایک امتحان آپ کی شناخت نہیں ہے۔ ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں  جن میں آپ کی گہری دلچسپی ہے۔آپ سرخرو ہوں گے!‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5067



(Release ID: 1923746) Visitor Counter : 145