وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب  پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 25 APR 2023 9:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ جناب پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  سلسلہ وار ٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا:

’’ جناب  پرکاش سنگھ بادل جی کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستانی سیاست کی ایک عظیم شخصیت تھے، اور ایک قابل ذکر سیاستدان تھے جنہوں نے ہماری قوم کے لیے بہت زیادہ تعاون کیا۔ انہوں نے پنجاب کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی اور نازک وقت میں ریاست کے نظم وضبط کو سنبھالے رکھا۔

 جناب  پرکاش سنگھ بادل کا انتقال میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔ میں نے کئی دہائیوں سے ان کے ساتھ قریبی بات چیت کی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مجھے ہماری بے شمار ملاقاتیں یاد آتی ہیں، جن میں ان کی حکمت ہمیشہ صاف نظر آتی تھی۔ ان کے اہل خانہ اور لاتعداد مداحوں سے تعزیت۔‘‘

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4496


(Release ID: 1919705) Visitor Counter : 115