وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گوہاٹی ایمس پر شہریوں کے ردعمل کا جواب دیا
Posted On:
15 APR 2023 9:51AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کئی شہریوں سے بات چیت کی، جنہوں نے گوہاٹی ایمس سے متعلق وزیر اعظم کے ٹویٹ پر تبصرہ کیا تھا۔
راجیش بھارتیہ کے ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
”ایمس کے نیٹ ورک کی توسیع ایک بہت ہی اطمینان بخش اقدام ہے اور ہم صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی اور سستی بنانے کے لیے مزید کوششیں کریں گے۔“
پروفیسر (ڈاکٹر) سدھیر داس نے شمال مشرق میں سپر اسپیشلٹی علاج کی دستیابی کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا، جس پر وزیر اعظم نے کہا:
”بے شک، اس سے شمال مشرق میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کو بہت مدد ملے گی۔“
جورہاٹ کے رہائشی دیپانکر پراشر کے ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
”جن کاموں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے ان کی بنیاد پر آسام کی ترقی کی رفتار میں اور تیزی لائی جائے گی۔“
*************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4126
(Release ID: 1916843)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam