وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بیداری اور بڑے پیمانے پر  لوگوں کی  شرکت کے ذریعے غذائی قلت کی لعنت سے نمٹنے کے بارے میں اوڈیشہ کے بالانگیر کے ایم پی کے  سلسلہ وار ٹویٹس کو شیئر کیا

Posted On: 10 APR 2023 10:06AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیداری اور بڑے پیمانے پر  لوگوں کی شرکت کے ذریعے غذائی قلت کی لعنت سے نمٹنے کے بارے میں اوڈیشہ کے بالانگیر کی رکن پارلیمنٹ محترمہ سنگیتا کماری سنگھ دیو کے  سلسلہ وار ٹویٹس کا جواب دیا۔

ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں، ایم پی بالانگیر، اڈیشہ نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام پوشن ابھیان کے حکومتی اقدام کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پوشن ابھیان اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ بچے اب صحت مند پیدا ہوں اور ان کی بہترین پرورش ہو۔ انہوں  نے سوچھ بھارت کے بارے میں لوگوں کو وزیر اعظم کی واضح کال کے بارے میں بھی بات کی اور فوری طور پر لوگ ان کے پیغام کے ساتھ  اپنے آپ کو مضبوطی کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ پوشن ابھیان کی کہانی بھی ایسی ہی ہے، جو حکومت کے موثر نفاذ اور شہریوں کی فعال شرکت کی وجہ سے کامیاب ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

‘’بیداری اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کے ذریعے غذائی قلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیےدلچسپ  سلسلے وار ٹوئٹس ۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3907


(Release ID: 1915215)