وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں ‘زندگی کی آسانی’ میں اضافہ کررہے ہیں

Posted On: 03 APR 2023 9:55AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں‘زندگی کی آسانی’  کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ایک سلسلے وار  ٹویٹ میں ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر راجدیپ رائے نے سلچر کے ترقیاتی سفر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ چاہے تعلیم ہو، صفائی ہو، صحت کی دیکھ بھال ہو، پانی کی فراہمی ہو، ماحولیات ہو، ٹرانسپورٹیشن ہو، سستی رہائش کی دستیابی ہو، سیفٹی سیکورٹی اور عوامی خدمات ہوں، خطے کی معاشی صلاحیت کے ساتھ ساتھ معیار زندگی بھی بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے سی جی ایچ ایس فلاحی مرکز، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) ، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین(پی ایم اے وائی۔ جی) اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بھی بات کی جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کر رہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ کے سلسلے وار ٹویٹ  کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’خوشی ہے کہ ترقی کے ثمرات سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں ‘زندگی کی آسانی’  میں اضافہ کررہے ہیں۔‘‘

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3636


(Release ID: 1913191) Visitor Counter : 124