وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پونے سے رکن پارلیمنٹ جناب گریش باپٹ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

Posted On: 29 MAR 2023 4:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پونے سے رکن پارلیمنٹ جناب گریش باپٹ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’جناب گریش باپٹ جی ایک شائستہ اور محنتی قائد تھےجنہوں نے بڑی محنت سے سماج کی خدمت انجام دی۔ انہوں نے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے  خوب کام کیا اور وہ خصوصی طور پر پونے کی ترقی  کو لے کر کافی پرجوش تھے۔ ان کی رحلت افسوسناک ہے۔ ان کے کنبے اور حمایتیوں کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

’’جناب گریش باپٹ جی نے مہاراشٹر میں بی جےپی کو کھڑا کرنے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک ملنسار رکن اسمبلی تھے جنہوں نے عوامی بہبود کے مسائل اٹھائے۔ انہوں نے ایک مؤثر وزیر اور بعد میں پونے کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ۔ ان کے ذریعہ کیا گیا اچھا کام بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ ‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3490



(Release ID: 1911978) Visitor Counter : 100