وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پی ایل آئی اسکیم نے اسٹیل کے شعبہ کو زبردست توانائی دی ہےاور یہ ہمارے نوجوانوں اور صنعت کاروں کے لئے مواقع پیدا کرےگی:وزیر اعظم

Posted On: 17 MAR 2023 8:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آتم نربھرتا حاصل کرنے کے لیے فولاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل آئی اسکیم نے واضح طور پر اس شعبے کوتوانائی اور تقویت بخشی ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کی طرف سے پی ایل آئی اسکیم برائے اسپیشلٹی اسٹیل کے تحت 27 کمپنیوں کے ساتھ 57 مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے لیے وزارت اسٹیل کی جانب سے منعقدہ  مفاہمت ناموں پر دستخط کی تقریب کے بارے میں ایک ٹویٹ مشترک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’آتم نربھرتا حاصل کرنے کے لیے فولاد ضروری ہے۔ پی ایل آئی اسکیم نے واضح طور پر اس شعبے کو تقویت بخشی ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے مواقع پیدا کرے گی‘‘۔

 

 

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.2975


(Release ID: 1908676) Visitor Counter : 124