وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے 21 مارچ 2023 کو شمال مشرق میں بھارت گورو ٹرین کےمستقبل  میں ہونے والےآغاز  پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا

Posted On: 06 MAR 2023 8:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شمال مشرق کے لیے بھارت گورو ٹرین کے 21 مارچ 2023 کو  ہونے والے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ہے کہ یہ ایک دلچسپ اور یادگار سفر ہوگا، شمال مشرق کے بارے میں  معلومات حاصل کرنے کا ایک دلچسپ موقع ہوگا۔

ہندوستانی ریلویز نے ‘‘نارتھ ایسٹ ڈسکوری: بیونڈ گوہاٹی’’ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے خاص طور پر بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین کے ذریعے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کا احاطہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹرین کے ذریعہ یہ سفر  دہلی صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے 21 مارچ 2023 کو شروع ہوگا اور  اس کے تحت یہ ٹور آسام میں گوہاٹی، شیوساگر، جورہاٹ اور کازیرنگا، تریپورہ میں اناکوٹ، اگرتلہ اور اُدے پور، ناگالینڈ میں دیما پور اور کوہیما اور میگھالیہ میں شیلانگ اور چیراپونجی کا 15 دنوں میں احاطہ کیا جائے گا۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی کی جانب سے مذکورہ بالا آئندہ دنوں میں ہونے والےبھارت گورو ٹرین کے آغاز کے بارے میں سلسلے وار ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’یہ ایک دلچسپ اور یادگارسفر اور شمال مشرق کو دریافت کرنے کا ایک دلچسپ موقع ہوگا ۔‘‘

*************

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.2379



(Release ID: 1904755) Visitor Counter : 111