وزارت خزانہ

اطلاعات و نشریات کےمرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کا بنگلور میں فائنانس اینڈ سنٹرل بینک کے نائبین (ایف سی بی ڈی) کی دوسری میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

Posted On: 22 FEB 2023 2:05PM by PIB Delhi

جی 20 مالیات اور مرکزی بینک کے نائبین (ایف سی بی ڈی) کی دوسری میٹنگ آج یہاں اطلاعات و نشریات، امورِ نوجوانوں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے افتتاحی خطاب کے ساتھ شروع ہوئی۔

جی 20 انڈین پریذیڈنسی کے تحت جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی پہلی میٹنگ بنگلورو واقع کرناٹک میں 24-25 فروری 2023 کو ہو رہی ہے۔ جی 20 ایف ایم سی بی جی میٹنگ سے پہلے جی 20 فائنانس اور سنٹرل بینک کے نائبین (ایف سی بی ڈی) کی دوسری میٹنگ ہوتی ہے جس کی مشترکہ صدارت جناب اجے سیٹھ اور ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا، ڈپٹی گورنر، آر بی آئی کرتے ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ  جی 20 کے عمل میں مالیاتی ٹریک کی مرکزی حیثیت ہے اور یہ عالمی اقتصادی بات چیت اور پالیسی رابطے کے لیے ایک موثر فورم فراہم کرتا ہے۔ مالیاتی ٹریک میں اصل ورک اسٹریمز  کا تعلق عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور خطرات، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ بشمول ترقیاتی مالیات اور عالمی مالیاتی حفاظتی جال، مالی شمولیت اور مالیاتی شعبے کے دیگر مسائل، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سرمایہ کاری، پائیدار مالیات، عالمی صحت کی مالی اعانت اور بین الاقوامی ٹیکس سے ہیں۔

نومبر 2022 میں جب ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے جی 20 کی صدارت کی ذمہداری لی تھی وہ لمحہ ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانا ایک بڑی ذمہ داری تھی کہ جی 20 اختلافات کو ختم کرنے  اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اتفاق رائے قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اپنی افتتاحی تقریر میں جناب ٹھاکر نے ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کی اہمیت اور  ترجیحات کو اجاگر کیا جو سب کے لئے ایک زمین کو ٹھیک کرنے،  ایک مشترکہ خاندان کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے اور سب کے ایک مستقبل کی امید دلانے پر مرکوز ہے۔

یہ مرکزی خیال اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ ہندوستان عالمی آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو اہمیت دیتا ہے۔ عالمی معیشت کو عالمی وبا کوویڈ-19، خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ، وسیع طور پر پھیلے افراط زر، قرضوں کے بڑھتے ہوئے خطرات، بگڑتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے دیرپا اثرات کا سامنا ہے۔ ان تمام بحرانوں کے اثرات دنیا کی اہم ترقیاتی ترجیحات میں پیش رفت کو روک سکتے ہیں۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ جی 20 ان آزمائشوں کا عملی عالمی حل تلاش کرنے پر مرکوز بات چیت اور غور و خوض کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہندوستانی  صدرارت اس کو فعال طور پر سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

جناب ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ اس نشانے کو پار کرنے کے لیے 2023 میں جی 20 مالیاتی ٹریک مباحثوں میں 21ویں صدی کے مشترکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے منجملہ اور چیزوں کے کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو مضبوط کرنا، 'آئندہ کے شہروں' کی مالی اعانت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھانا، شمولیت اور پیداواری فوائد اور بین الاقوامی ٹیکسیشن ایجنڈا کو آگے بڑھانا شامل ہوگا۔ جی 20 میں مختلف ورک اسٹریمز نے پہلے ہی ان اہم مسائل پر کام شروع کر دیا ہے۔

نائبین کا اجلاس اس بیان کو حتمی شکل دینے کے لیے وقف ہے جس کی توثیق جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنر 24 اور 25 فروری 2023 کو اپنی میٹنگ کے دوران کریں گے۔ یہ بیان عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے انتہائی اہم مسائل پر جی 20 کے اجتماعی نقطہ نظر کو مجسم کرتا ہے اور بڑی عالمی برادری کو بڑی عالمی معیشتوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز سے براہ راست جوڑتا ہے۔ اس میں عام آدمی کو اس بات کا یقین دلانے کی صلاحیت ہے کہ اہم عالمی مسائل کے مربوط حل پر جی 20 ممالک کے درمیان اتفاق رائے سے عالمی معیشت کو موجودہ سست روی سے نکالنے اور ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس اعتماد کو برقرار رہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی ساز ذمہ دار ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے جی 20  بحرانوں کے وقت اتفاق رائے قائم کرنے میں اپنی صلاحیت پر کھرا اترا ہے۔ صدارت پر فائز ہندستان کا خیال ہے کہ کامیابی آنے والے اہم خطرات کا اندازہ لگانے، انہیں روکنے اور اس کی تیاری کرنے کی ہماری صلاحیت میں پوشیدہ ہے۔ یہ صلاحیت ایک جامع اور تجدید شدہ کثیرالجہتی کی متقاضی ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں جناب ٹھاکر نے کثیرالجہتی کے جذبے کی آرزو کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متنازعہ امور کے پیش نظر ممالک کو اپنی خانگی امنگوں کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے ہم اجتماعی طور پر بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

******

U.No:1956

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1901504) Visitor Counter : 98