وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سابق گورنر  او پی کوہلی کی وفات پر تعزیت کی ہے

Posted On: 20 FEB 2023 8:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق گورنر جناب اوپی کوہلی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

’’جناب اوپی کوہلی جی کی وفات سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے دہلی میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک گورنر کی حیثیت سے ، انہوں نے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی۔ وہ تعلیمی شعبے کے تئیں بھی بہت پر جوش تھے۔ میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اوم شانتی‘‘

 

 

***********

 

ش ح ۔  ع م  ۔ م ش

U. No.1887


(Release ID: 1900935) Visitor Counter : 130