وزیراعظم کا دفتر
                
                
                
                
                
                    
                    
                        وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو کے سامعین کو مبارکباددی
                    
                    
                        
وزیراعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 26 فروری  2023 کو من کی بات پروگرام کے لئے  اپنی تجاویز مشترک کریں
                    
                
                
                    Posted On:
                13 FEB 2023 9:00AM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر نشریاتی ایکو نظام کے ساتھ وابستہ آل انڈیا ریڈیو کے سامعین آر جے ایس اور  سبھی دیگر لوگوں کو مبارکباددی ہے۔ جناب مودی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ  26 فروری  2023 کو من کی بات پروگرام کے لئے اپنی تجاویز مشترک کریں ۔
سلسلے وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا :
‘‘ آل انڈیا ریڈیو کے تمام سامعین ، آر جے ایس  اور  نشریاتی ایکو نظام سے جڑے سبھی دیگر لوگوں کو  ریڈیو کے عالمی دن کے  موقع  پر مبارکباد ! ریڈیو  اختراعی  پروگراموں کے ذریعہ  آپ  کی زندگی کو روشن کرے ، اور  انسان کی  جدت طرازی  کو نمایاں کرے ایسی میری تمنا ہے۔
کیونکہ آج ریڈیو  کا عالمی دن ہے اس لئے میں  یہ چاہوں  گا کہ آپ کو 26 تاریخ کے 98 ویں من کی بات پروگرام کے بارے میں یاددلاؤں ۔ آپ  اس کے لئے ا پنی تجاویز مشترک کریں ۔مائی جیو وی  ، نموایپ پر تحریر کریں یا 1800-11-7800 پر ڈائل کرکے  اپنے پیغامات  ریکارڈ کرائیں  ۔
 
 
*************
 
ش ح۔ح ا ۔ رم 
U-1555
 
                
                
                
                
                
                (Release ID: 1898630)
                Visitor Counter : 122
                
                
                
                    
                
                
                    
                
                Read this release in: 
                
                        
                        
                            English 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Marathi 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            हिन्दी 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Manipuri 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Bengali 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Assamese 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Punjabi 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Gujarati 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Odia 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Tamil 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Telugu 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Kannada 
                    
                        ,
                    
                        
                        
                            Malayalam