وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ‘ناگپور میٹرو فیز ٹو’ کا سنگ بنیاد رکھا اور‘ ناگپور میٹرو فیز وَن’ کو قوم کے نام وقف کیا


انہوں نے فریڈم پارک میٹرو اسٹیشن سے کھپری میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کا سفر کیا

Posted On: 11 DEC 2022 11:46AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور میٹرو فیز وَن کو قوم کے لئے وقف کیا اور کھپری میٹرو اسٹیشن  پر ناگپور میٹرو فیز-2 کا سنگ بنیاد رکھا۔  وزیراعظم نے کھپری سے آٹو موٹو اسکوائر تک اور پرجاپتی نگر سے لوکمانیہ نگر تک دو افتتاحی  میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ناگپور میٹرو کے فیز وَن میں تقریباً  8650 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، جبکہ فیز -2 کی تکمیل میں 6700 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ آئے گا۔

وزیراعظم فریڈم پارک میٹرو اسٹیشن سے میٹرو ٹرین کے ذریعے کھپری میٹرو اسٹیشن پہنچے۔ وزیراعظم نے ناگپور میٹرو ریل  پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور ‘ سپنوں سے بہتر’ نمائش کو دیکھا۔ وزیراعظم نے اے ایف سی کے گیٹ پر اپنے لئے خود ای-ٹکٹ خریدا اور طلبہ، شہریوں اور افسروں کے ساتھ سفر کیا۔ سفر کے دوران وزیراعظم نے ان لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

 

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘ میں ناگپور میٹرو فیز وَن کے افتتاح کے موقع پر ناگپور کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دو میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور میٹرو میں سفر کیا۔ میٹرو آرام دہ اور آسان ہے’’

 

 

وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘ ناگپور میٹرو میں سفر کے دوران وزیراعظم نے طلبہ، اسٹارٹ اپ سیکٹر کے لوگوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے بات چیت کی’’۔

 

وزیراعظم کے ہمراہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شنڈے، مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ  جناب دیویندر فڑنویس اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کھپری اسٹیشن پر پہنچے تھے۔

 

بیک گراؤنڈ:

سڑک نقل و حرکت میں انقلاب لانے والے ایک اور اقدام میں وزیراعظم نے ناگپور میٹرو فیز ون کو قوم کے لئے وقف کیا اور کھپری میٹرو اسٹیشن سے دو میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ کھپری سے آٹو موٹو اسکوائر (اورینج لائن) اور پرجاپتی نگر سے لوکمانیہ نگر (ایکوا لائن) ۔ ناگپور میٹرو کے فیز ون میں 8650 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت     آئی ہے۔ وزیراعظم نے ناگپور میٹرو فیز-2 کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر 6700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی ۔

****

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1882479) Visitor Counter : 137