وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع  پر   ہمارے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے  عز م و استقامت اور کامیابیوں کی ستائش کی

Posted On: 03 DEC 2022 9:28AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر  ہمارے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عزم  و استقامت اور کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، میں اپنے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عزم و ستقامت اور کامیابیوں کی تعریف کرتا ہوں۔ ہماری حکومت نے بہت سے ایسے اقدامات کیے ہیں جنہوں نے معذور افراد کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں اور انہیں نمایاں مقام حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔

’’ہماری حکومت رسائی پر یکساں طور پر توجہ مرکوز رکھتی ہے، جس کی جھلک فلیگ شپ پروگراموں اور نیکسٹ جین انفراسٹرکچر کی تخلیق میں ملتی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں جو معذور افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے نچلی سطح پر کام کر رہے ہیں ‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13248

                          



(Release ID: 1880638) Visitor Counter : 112