وزیراعظم کا دفتر

وزیرا عظم نے تیلگو سُپر اسٹار کرشنا گاروکےانتقال پر تعزیت کی ہے

Posted On: 15 NOV 2022 1:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیلگو سُپر اسٹار کرشنا گارو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ہے کہ کرشنا گارو کی وفات سے سینما اور تفریح کی دنیا کا ایک عظیم نقصان ہوا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

کرشنا گارو ایک مایہ ناز سُپر اسٹار تھے، جنہوں نے اپنی شاندار اور ہمہ گیر اداکاری اور اثرانگیز شخصیت سے لوگوں کے دل جیتے۔ ان کا انتقال ، سینما اور تفریح کی دنیا کا ایک عظیم نقصان ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں @urstrulyMahesh اور ان کے پورے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اوم شانتی‘‘

 

*******************

ش ح ۔ع م ۔   م ش

U.N. 12548



(Release ID: 1876073) Visitor Counter : 103