وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ممبئی کے جوہو بیچ پر کلینتھون (صفائی مہم) کے انعقاد کی تعریف کی

Posted On: 12 SEP 2022 8:03PM by PIB Delhi

ممبئی کے جوہو بیچ پر منعقدہ کلینتھون پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس مقصد کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے کلینتھون میں شامل لوگوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ساحلوں کو صاف رکھنے پر توجہ دیں۔

 

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

 

”قابل تعریف۔۔۔ میں اس کوشش میں شامل تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں۔

ہندوستان کے پاس ایک طویل اور خوبصورت ساحلی پٹی ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے پر توجہ مرکوز کریں۔“

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10183



(Release ID: 1858820) Visitor Counter : 92