وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھیوں کے تحفظ کے ماہرین کی کوششوں کی تعریف کی
گزشتہ آٹھ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں قابل قدر اضافے پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا
Posted On:
12 AUG 2022 11:03AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھیوں کے تحفظ کے ماہرین کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ 8 سالوں میں ہاتھیوں کے ذخائر کی تعداد میں اضافے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
سلسلہ وارٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘ ہاتھی کے عالمی دن کے موقع پر ، میں ہاتھی کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہندوستان تمام ایشیائی ہاتھیوں میں سے تقریباً 60 فیصد کاگھرہے ۔ گزشتہ 8 سالوں میں ہاتھیوں کے ذخائر کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ میں ہاتھیوں کی حفاظت میں شامل تمام لوگوں کی بھی تعریف کرتا ہوں۔’’
‘‘ہاتھیوں کے تحفظ میں کامیابیوں کو ہندوستان میں انسان -جانور کی کشمکش کو کم کرنے، اور ماحولیاتی شعور کو آگے بڑھانے میں مقامی برادریوں اور ان کی روایتی حکمت کو مربوط کرنے کے لیے جاری وسیع تر کوششوں کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔’’
**********
(ش ح ۔ اک۔ ع آ)
U -9066
(Release ID: 1851150)
Visitor Counter : 133
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam