وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے چنئی میں چوالیسویں شطرنج اولمپیاڈ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی بی ٹیم (مردوں کی) اور ہندوستانی اے ٹیم (خواتین) کو مبارکباد دی


وزیر اعظم نے چوالیسویں شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کے لیے تمل ناڈو کے عوام اور حکومت کی تعریف کی

Posted On: 10 AUG 2022 8:12PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چنئی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی بی ٹیم (مردوں) اور ہندوستانی اے ٹیم (خواتین) کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کرنے اور ہماری شاندار ثقافت اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے پر تمل ناڈو کے عوام اور حکومت کی بھی تعریف کی۔

 

وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کہا؛

 

”چنئی میں حال ہی میں ختم ہونے والے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں ہندوستانی دستے نے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں انڈیا بی ٹیم (مرد) اور انڈیا اے ٹیم (خواتین) کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ہندوستان میں شطرنج کے مستقبل کے لیے اچھی علامت ہے۔“

 

”میں بورڈ میڈل جیتنے والے ہمارے دستے میں سے گوکیش ڈی، نہال سرین، ارجن ایریگیسی، پرگناندھا، ویشالی، تانیہ سچدیو اور دویہ دیشمکھ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ شاندار کھلاڑی ہیں جنہوں نے غیر معمولی ہمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔“

 

تمل ناڈو کے عوام اور حکومت 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے بہترین میزبان رہے ہیں۔ میں دنیا کو خوش آمدید کہنے اور اپنی شاندار ثقافت اور مہمان نوازی کو دکھانے پر ان کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔“

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

10-08-2022

U: 8990



(Release ID: 1850651) Visitor Counter : 130