وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اویناش سیبل کو مبارکباد دی

Posted On: 06 AUG 2022 6:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم 2022 دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اویناش سیبل کو مبارکباد دی ہے۔جناب مودی نے سیبل کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت بھی مشترک کی ہے جس میں  انہوں نے اویناش سیبل کی فوج کے ساتھ وابستگی کے بارے میں بات کی۔

 وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

 ‘‘اویناش سیبل  ایک قابل  نوجوان ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ا نہوں نے مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ حالیہ بات چیت مشترک کر رہا ہوں  جس  میں انہوں نے فوج کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں بتایا  تھا کہ کس طرح  انہوں نے بہت سے رکاوٹوں  کو عبور کیا ہے۔ ان کی زندگی کا سفر بہت تحریک دینے والا ہے۔ ’’

*************

 

ش ح۔ ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.8846

 



(Release ID: 1849656) Visitor Counter : 84